آرمی چیف دورہ سعودی عرب کے بعد سیدھے کراچی پہنچ گئے 

آرمی چیف دورہ سعودی عرب کے بعد سیدھے کراچی پہنچ گئے 
سورس: File

کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ سعودی عرب کے بعد  کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ آرمی چیف نے شہر میں موسلادھار بارشوں، سیلاب کے اثرات کا فضائی جائزہ لیا اور صورتحال کی بہتری کیلئے کراچی کور کو سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف حالیہ شدید بارشوں، سیلابی صورتحال کے باعث سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے۔آرمی چیف کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور  امدادی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف کو کراچی میں پاک فوج کے سول انتظامیہ کو فراہم کردہ تعاون بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے بچاؤ اور امداد کی کاوشوں میں سول انتظامیہ کی مدد، فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے انکا خیرمقدم کیا۔ 

مصنف کے بارے میں