پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل کریں گے: مفتاح اسماعیل 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل کریں گے: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جسے کل ہی وزیر اعظم کو بھجوادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کل ہی کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں