عمران خان نے وزیر اعظم کی طلبی پر قوم کو مبارک باد دے دی

عمران خان نے وزیر اعظم کی طلبی پر قوم کو مبارک باد دے دی

اسلام آباد:جے آئی ٹی آخر کار وزیر اعظم کو جمعرات کے روز طلب کر لیا ہے ۔وزیر اعظم کی طلبی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس طلبی کے بارے میں اہم بیانات سامنے آنے لگے ۔تاہم اس کیس سے جڑی اہم شخصیت عمران خان کا بھی بیان سامنے آگیا ہے ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے، ان کی طلبی پرپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ایک بیان میں چیئر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ایک وزیر اعظم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، تحقیقات تک وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نمائندگی کرنے والے ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔