روندرا جدیجہ نے ون ڈے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

روندرا جدیجہ نے ون ڈے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

اوول: بھارتی ٹیم کے سپنر روندرا جدیجہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، جدیجہ نے انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ایک وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

جدیجہ نے 132 میچز میں 154 وکٹیں لیکر ٹنڈولکر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا، اسطرح جدیجہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر 11 ویں بھارتی باﺅلر بن گئے ہیں۔ انیل کمبلے کو بھارت کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 334 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔