ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، محکمہ مو سمیات

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، محکمہ مو سمیات

لاہور: محکمہ مو سمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئند ہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال،ڈی جی خان،ڈی آئی خان،بنوں،ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن،بالائی فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی میں ان دنوں بادل مہربان ہیں ، آج بھی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود ہوگا اور رات گئے تک بوندا باندی کا امکان ہے۔ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36.2 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواوں کی رفتار آج 18 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ جبکہ آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

مصنف کے بارے میں