لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ،2پاکستانی شہری شہید،3زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ،2پاکستانی شہری شہید،3زخمی

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج نے آج بھی آزاد کشمیر کے تتہ پانی اور گوئی سیکٹرز میں بلااشتعال گولہ باری کی  اور آبادی کو نشانہ بنایاجس سے 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا تے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں تتہ پانی اور گوئی سیکٹرز میں بلااشتعال گولہ باری اور اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں2شہری شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔نہتے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔جس کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔
آئی  ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں اور ایل او سی کے پار دشمن کے مورچوں میں سناٹا چھا گیا۔جبکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا اور  لائن آف کنٹرول ہر بھارتی فائرنگ اور 2شہریوں کی شہادت کے واقعے پر احتجاج ریکارڈکرایا گیا ۔ یاد رہے کہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

اس سے قبل  بھی  مودی سرکار کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی کرتی رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائیکو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہکنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز چری سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں