ٹرمپ کی بیوی میلانیا فیملی کیساتھ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاﺅس منتقل ہو گئی

ٹرمپ کی بیوی میلانیا فیملی کیساتھ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاﺅس منتقل ہو گئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاﺅس میں منتقل ہو گئے ہیں۔ میلانیا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں منتقل نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیو یارک میں رہائش پذیر رہیں تاکہ ان کا بیٹا اپنی تعلیمی سال مکمل کر لے۔

صدر ٹرمپ کے پیشرو صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنے خاوند کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں منتقل ہو گئی تھیں تاکہ ان کی بیٹیوں کا سکول شروع ہو سکے اور وہاں خود کو ماحول کے مطابق ڈھال سکیں۔

062b10d250436e268a8631b83475cbcb

میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاﺅس کے لان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ نیو یارک کے شہری بھی میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاس منتقلی پر خوش ہوں گے کیونکہ شہر میں واقع ٹرمپ ٹاور میں رہائش پذیر خاتون اول کی سیکیورٹی انتظامات پر خطیر رقم خرچ ہو رہی تھی۔

اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے تھے۔ اخبار نیو یارک پوسٹ نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہاں سے منتقل نہیں ہوتے تو ٹریفک کا نظام ابتر ہونے کا خاصا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں