روس میں انسٹاگرام لائکس بنانے والی وینڈنگ مشین

روس میں انسٹاگرام لائکس بنانے والی وینڈنگ مشین

ماسکو:آج کے جدید دور میں سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کی دوڑ نے نئی نسل کو ایک نفسیاتی مریض بنادیا ہے اور وہ لائکس اور فالوورز میں اضافے کی ہمہ وقت خواہاں ہیں لیکن اب روسی شاپنگ مراکز میں فوری طور پر رقم کے عیوض انسٹاگرام لائکس اور فالوورزحاصل کئے جاسکتے ہیں۔

روس کے چھ مختلف شہروں یعنی ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، اوفا، سراٹوف، شیبورسکی اور پیٹروزاووسک کے مشہور شاپنگ سینٹروں میں یہ مشین لگائی ہے جسے انسٹاگرام لائکس اور فالوورز مشین کہا گیا ہے ۔

اگر آپ اس میں 50روسی روبل (پاکستانی 88روپے) مشین میں داخل کرتے ہیں تو آپ اپنی تصویر پر 100لائکس حاصل کرسکتے ہیں لیکن وہ جعلی ہوں گے اور اگر آپ 100روبل (180روپے) ادا کرتے ہیں تو آپ انسٹا گرام پر 100جعلی فالووورز شامل کرسکتے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔