برطانیہ میں مصنف لائیو پروگرام میں اپنی کتاب کھا گیا

برطانیہ میں مصنف لائیو پروگرام میں اپنی کتاب کھا گیا

لندن:برطانیہ کے انتخابی نتائج کے رد عمل میں ایک مصنف نے اپنی کتاب ’اسکائی نیوز‘ کے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں پھاڑ کر کھا ڈالی۔عرب ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں عجائبات کی خبروں میں برطانوی مصنف اور تجزیہ نگار ماتھیو گوڈوین کی لائیو پروگرام میں اپنی کتاب کھانے کی خبر کوغیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔
ماتھیوں نے برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے انٹرویوز اور ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ قدامت پسند جیرمی کوربین کی قیادت میں قائم لیبر پارٹی 38 فی صد سے زیادہ نشستیں نہیں جیت سکتی۔ فاضل تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ لیبر پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں 38 فی صد سےکم ووٹ حاصل کرے گی۔


تاہم اگر وہ اس سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تو وہ اپنی کتاب سب کے سامنے پھاڑ کر کھائیں گے۔اگرچہ ماتھیو گوڈین کا یہ دعویٰ انتخابات سے 27 ماہ قبل سامنے آیا تھا مگر اس وقت بھی یہ کہنا مشکل تھا کہ لیبر پارٹی کتنے فی صد ووٹ لے سکتی ہے۔
اب جب انتخابات کے نتائج سامنے آئے اور لیبر پارٹی نے 40 فی صد ووٹ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے تو اپنی شرط کے مطابق گوڈوین کو اپنی کتاب کھانا پڑی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.