قطری مارکیٹ میں ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کی شدید قلت

قطری مارکیٹ میں ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کی شدید قلت

دوحہ:قطری ریال کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں قیمت گرنے کے نتیجے میں قطر کے بیشتر منی ایکسچیجرز کی پاس امریکی ڈالرکی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں کرنسیوں کو تبدیل کرنے والے بیشتر مراکز کی پاس امریکی ڈالریا تو سرے سے ختم ہوگئے ہیں یا ان کے پاس امریکی کرنسی محدود پیمانے پر باقی رہ گئی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی کرنسی کی مقدار میں کمی سب سے بڑی وجہ دوحہ اور پڑوسی ملکوں کیدرمیان پایا جانے والا حالیہ سفارتی، اقتصادی اور تجارتی بحران ہے۔ جب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطری حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں اور شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے تب سے نہ صرف قطری ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں غیرمعمولی حد کم ہوئی ہے بلکہ قطری مارکیٹ سیڈالر غائب ہونے لگا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ملکوں کیساتھ قطر کا موجودہ بحران ختم نہیں ہوتا تو قطری کرنسی کی قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے۔بنکاروں کا کہنا ہے کہ قطری بنکوں کے پاس 60 ارب قطری ریال کی رقم موجود ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 16 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ ان میں دوسرے ممالک کے ایجنٹوں اور خلیجی شہریوں کی امانتیں بھی شامل ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔