پروٹیز سے کامیابی، سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

پروٹیز سے کامیابی، سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

لندن:  چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔کوہلی الیون نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکرگروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے، اس لیے اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوگا، یہ ایک طرح سے ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل کا ری پلے ہوگا، تب بھی ان ہی دو ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا جس میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اگر آج سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرتا ہے تو پھر اس کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔

کنیگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی۔ بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کونٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ میدان میں اترے۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 76 کے سکور پر گری جب ہاشم آملہ ایشون کی گیند پر کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں دھونی کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔ ہاشم آملہ اعتماد سے بلے بازی کر رہے تھے تاہم وہ اسکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکے صرف 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

مصنف کے بارے میں