امریکی صدر نے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کردی

امریکی صدر نے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کردی

واشنگٹن:احتجاج کے خوف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی دورہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ وہ برطانوی عوام کی حمایت کے بغیر دورہ نہیں کرناچاہتے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران احتجاج کی وجہ سے برطانیہ کا دورہ منسوخ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ٹرمپ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم تھریسامے کے دفتر کی جانب سے ایسی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ موخر کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا دورہ برطانیہ اکتوبر میں متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.