جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو طلب کرلیا

جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو طلب کرلیا

اسلام آباد : جے آئی ٹی نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابقوزیر داخلہ رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واجد ضیاء کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو13جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے رحمان ملک سابق وفاقی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوے کی دہائی میں ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے ہیں اس لیے منی لانڈرنگ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور تحقیقات سے جڑے کئی واقعات کےعینی شاہد بھی ہیں۔

تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اس وقت ملک سے باہر ہیں جس کے باعث 13 جون کو ملک میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کے لیے انہوں نے جے آئی ٹی کو جوابی خط میں 13 جون کو پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے نئی تاریخ کی درخواست دے دی ہیں۔

یاد رہے جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بالترتیب پانچ اور دو بار پیش ہو چکے ہیں جب کہ وزیراعظم 15 جون کو پیش ہوں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔