ایک سال گزرگیا،امجد صابری قتل کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی

ایک سال گزرگیا،امجد صابری قتل کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی

کراچی: معروف قوال امجد صابری کو قتل ہوئے ایک سال گزر گیا ۔ کراچی کے معروف قوال امجد صابری جنہیں 22جون 2016کو لیاقت آباد میں قتل کر دیا گیا ۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے امجد صابری کا تعاقب کیا اور لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔ہائی پروفائل قتل پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور 7نومبر 2016کو وزیر اعلیٰ سندھ نے امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو گرفتار کیا ہے ۔

عاصم کیپری امجد صابری کا پڑوسی جبکہ اسحاق بوبی کالعدم لشکر جھنگوی کا سرگرم کارکن ہے ۔امجد صابری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں نے تفتیش میں فوجی جوانوں ، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے ۔دونوں دہشت گردوں کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔پولیس ذرائع امجد صابری کیس میں گرفتاریوں کو حتمی نہیں سمجھتے ۔ ذرائع کا کہنا ہے امجد صابری قتل کیس میں مزید کام باقی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں