چھ کلو گرام ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چھ کلو گرام ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور:علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 6کلو گرام آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ضلع خوشاب کا رہائشی منور اپنی اہلیہ شبانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ جارہا تھا۔

ایئرپورٹ پر سامان چیکنگ کے دوران بیگز کی تہہ میں چھپائی 6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی ہے جبکہ دونوں ملزمان کو اے ایس ایف نے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔