لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد آج 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد آج 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

کراچی: پاکستان کرکٹ کی دنیا میں ایک عرصے تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے  لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔سابق اسٹار کرکٹر جاوید میانداد آج ہی کے دن 1957 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا ۔

سابق کپتان نے 124 ٹیسٹ میچز کھیلے ، 43 نصف اور 23 سنچریوں کے ساتھ 8832 رنز بنائے۔ ایک روزہ کرکٹ میں 233 مقابلوں میں 50 نصف اور 8 سنچریوں سمیت 7381 رنز بنائے ۔ 
شاندار خدمات پر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہوئے، پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازاگیا۔ 11 سالہ کیرئیر میں عظیم بلے باز نے کئی بار تاریخ رقم کی  1986 میں شارجہ گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف میچ کی آخری گیند پر میچ وننگ چھکا آج بھی یادگار ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مصنف کے بارے میں