پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

کارڈیف : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ بی کے انتہائی اہم میچ  میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، محمد حفیظ، رومان رئیس، شاداب خان اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
سری لنکن سکواڈ کی قیادت اینجلو میتھیوز کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپل تھرنگا، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، نووان پرادیپ، اسیلا گونارتنے، دنوشکا گوناتھیلاکا، نووان کلاسیکرا، سورنگا لکمل، لاستھ ملنگا، کوشل مینڈس، تھیسارا پرپرا، سیکوگ پراسانا اور لکشن سنداکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے جن میں سے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی جبکہ سری لنکا نے بھی دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں ہار اس کا مقدر بنی تھی۔