شاہ رخ خان کی جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش

شاہ رخ خان کی جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش

ممبئی: میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ٹیم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ وہ نئی ٹی 20 گلوبل لیگ میں کیپ ٹاؤن یا پھر جوہانسبرگ کے نام سے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں۔ اس لیگ کے ٹیم مالکان کا اعلان 19 جون کو لارڈز میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ آئی پی ایل میں کے کے آر کے علاوہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز بھی شاہ رخ خان کی ملکیت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ بالی ووڈ نگری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیموں میں مقابلے کی تجویز پیش کی تھی تاہم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب  سےاس طرح کی خبروں کی تردید کر دی گئی تھی۔ 

اب دیکھنا ہے کہ ان خبروں میں کتنی صداقت ہے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے میں کتنی پیش رفت ہوتی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل دو بار اپنے نام کرچکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں