کوئٹہ میں مطالبات کے حق میں اسٹاف نرسز کا ڈیوٹی بائیکاٹ

کوئٹہ میں مطالبات کے حق میں اسٹاف نرسز کا ڈیوٹی بائیکاٹ

کوئٹہ:  سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف نرسوں کی جا نب سے ڈیوٹی کا بائیکاٹ جاری ہے۔ نرسیں گائینی، لیبر روم اور شعبہ حادثات سے بھی غائب ہیں۔ترجمان نرسز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سیکریٹری صحت حکام سے اسٹاف نرسز کے مذاکرات ناکام ہوئے تھے جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام سے مذاکرات کا امکان ہے ۔ امید ہے نرسوں کے مطالبات سنجیدگی سے غور کے بعد تسلیم کرلئے جائیں گے۔نرسز ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاونس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہیں۔

تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسز اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سراپائے احتجاج ہیں. گزشتہ دو روز سے نرسز دھرنے پر ہیں جبکہ آج انہوں اپنے مطالبات کے حق میں ریلی بھی نکالی ہے۔

 کو ئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسیں جو آ ج اپنے منظو ر شدہ مطا لبات کے نو ٹیفکیشن کے اجراءکا مطا لبہ لئے سڑکوں پر نکل آ ئی  ہیں۔ نر سوں نے جناح روڈ اور انسکمب روڈ پر احتجاجی مظا ہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے باز ی بھی کی ۔

روڈ پر بات نہ بنی تو مظا ہرین سول ہسپتا ل میں ایم ایس کے دفتر کے باہر جمع ہو گئی اور دھرنا دے دیا ۔ شدید دھوپ سے خو د کو بچا نے کے لئے کسی نے چھتریوں کا سہارالیا تو کو ئی اخبار سے اپنا چہرہ بچاتی رہیں ۔مگر اپنے مطا لبے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اپنا احتجاج ختم نہیں کر یں گی جب تک انہیں نو ٹیفکیشن نہیں دے دیا جاتا۔
سرکاری ہسپتالوں کی ان نرسوں نے گز شتہ دو روز سے ڈیوٹیوں کا بائیکارٹ کر رکھا ہے ۔ جبکہ سول ہسپتا ل کے احاطے میں اپنا احتجاجی کیمپ بھی قا ئم کیا ہوا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں