سعودی عرب کے شہر قطیف میں دھماکے سے ایک فوجی افسر ہلاک اور دو زخمی

 سعودی عرب کے شہر قطیف میں دھماکے سے ایک فوجی افسر ہلاک اور دو زخمی

ریاض: سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں فوجی دستے کے قریب بم دھماکے میں ایک افسر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبہ قطیف کے علاقے المسورہ میں فوجی دستے کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک میجر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

30c06b66c9073c8b05af67599ca8d755

سعودی میڈیا کے مطابق ہلاک شدہ فوجی کا نام میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی ہے۔ وزارت داخلہ نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے  علاقے میں سرچ آپریشن اورتحقیقات شروع کردی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔