مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری، مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار ہے۔ جگہ جگہ ہونے والے بھارت مخالف مظاہروں پر بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا۔گزشتہ 2 روز کے دوران بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے کڑے پہرے ہیں۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاش کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

قابض فوج کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ بھارتی فوج نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج، فائرنگ اور شیلنگ کر رہی ہے۔قابض فوج نے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک سمیت حریت کانفرنس کی قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے، جبکہ یاسین ملک اور آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی جیل میں قید ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مصنف کے بارے میں