وزیراعلی کی ہدایت پر مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی،166پکڑے گئے

وزیراعلی کی ہدایت پر مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی،166پکڑے گئے

لاہور:وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گرا ںفروشی پر167ایف آئی آر درج،166تاجردکاندار گرفتارکر لئے گئے۔محکمہ انڈسٹریز،پرائسز،ویٹ اینڈ میئرز(IPWM)کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ،ناپ تول میں کمی اور دیگر قانونی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرنے والوں تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 1766پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے صوبہ بھر میں 1818مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں اور سٹالز وغیرہ پر 11041چھاپے مارے گئے۔چیکنگ کے دوران1511گرانفروش،07ذخیرہ اندوز جبکہ دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث14افراد پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشی اور دیگر بے ضابطگیوں پرکارروائی کرتے ہوئے17لاکھ35ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔167تاجروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔166تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ1796چھاپے مارے گئے جبکہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ2لاکھ13ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔راولپنڈی میں1 لاکھ54ہزار اور لاہور میں1 لاکھ28ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر میں اوزان وپیمائش کی چیکنگ کے لئے 3374چھاپے مارے گئے،131تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پاکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں