بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک دیا

بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک دیا

اسلام آباد: بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈرپر روک دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کے مطابق سکھ یاتریوں نے گروارجن داس کی برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا ۔ 100کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھا۔ یاتریوں نے خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا لیکن بھارت نے داخل نہیں ہونے دیا ہے۔ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی جسے بھارت نے خالی واپس بھیج دیا اور بھارت کی جانب سے یہ بہانا بنایا گیا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں ۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مسلسل نارواسلوک رکھا جارہا ہے ۔ پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات مدنظررکھتے ہوئے تمام انتظامات کئے تھے ۔ پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کردی تھیں ۔

بھارت نے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزوں پر بھی پابندی لگارکھی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے دنیا کے تمام ممالک کسی بھی دوسرے ممالک میں مذہبی پرچار کی اجازت ہو تی ہے اس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہو تی مگر مودر سرکار کا رویہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں