بھارت سے شکست، ڈوپلیسی نے قوم سے معافی مانگ لی

بھارت سے شکست، ڈوپلیسی نے قوم سے معافی مانگ لی

اوول: اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈوپلیسی نے کہا کہ بلاشبہ ڈی ویلیئرز ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں وہ اچھے موڈ میں نظر آ رہے تھے اور ان کا اس وقت رن آﺅٹ ہونا جب ٹیم بحران میں تھی تو یہ بڑا نقصان تھا۔ ڈی ویلیئرز کے رن آﺅٹ کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور شکست پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔ ڈیوڈ ملر کے رن آﺅٹ کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں میرا قصور تھا۔

اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کے شور کی وجہ سے ایک دوسرے کی آواز سننے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ملر جب بیٹنگ کیلئے آئے تو ہم نے اس حوالے سے بات کی لیکن بد قسمتی سے دو تین گیندوں پر ملر بھی رن آﺅٹ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بھارتی باﺅلرز نے پہلے 10 اوورز میں اچھی باﺅلنگ کی اور ہمارے پاس ان پر دباﺅ ڈالنے کا موقع تھا لیکن ایسا نہیں کر سکے جس کا حریف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں