کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور منشیات گروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارکن بھی شامل ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق حیدری مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سید محمد علی عرف زیدی علی موٹا،زاکر احمد عرف زاکر بابا اور محمد یونس عرف دنبہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ناظم آباد سے تین منشیات فروش زیب خان، احمد دین اور سکندر کو گرفتار کیا گیا جبکہ لانڈھی سے دو ملزمان محمد عابد عرف تاﺅ اور محمد عرف کالے خان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

مصنف کے بارے میں