وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں، جہانگیر ترین

وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں، جہانگیر ترین

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیاہے کہ جے آئی ٹی رکاٹوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے فورامنظر عام پر لائی جائے، وزیراعظم تحقیقاتی اداروں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں, وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں،سپریم کورٹ کی سماعت میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں،حکومت میڈیا کے ذریعے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے اس لیے خط عدالت میں آنے سے پہلے میڈیا میں لیک کیا گیا، اب خود پر بات آئی تو مسلم لیگ ن والے ویڈیو ریکارڈنگ پر شور کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین اورفوادچوھدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین نے کہاکہ جے آئی ٹی رکاٹوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے, وزیراعظم تحقیقاتی اداروں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں حکومتی ارکان میڈیا کے ذریعے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں. اس لیے خط عدالت میں آنے سے پہلے میڈیا میں لیک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ادارے ریکارڈ تبدیل کر رہے ہیں اورجے آئی ٹی کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے. جے آئی ٹی رکاٹوں کی رپورٹ سامنے نہیں آئی فورا جے آئی تی کی رپورٹ کو منظر عام پر لیا جائے، سپریم کورٹ کی سماعت میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں ۔

فواد چودھری نے کہاکہ اب خود پر بات آئی تو ویڈیو ریکارڈنگ پر شور کیا جارہا ہے وزیرداخلہ کہتے رہے ہیں کہ ان کے پاس ڈاکٹر عاصم کی ریکارڈنگ ہے ہم سمجھتے ہیں تصویر لیک پر جمع کرائی گئی رپورٹ عام کی جانی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں