چیمپئنز ٹرافی : پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی : پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف

کارڈیف :چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا کے تمام بلے باز آخری اوور تک 236 رنز بنا کر آٓت ہوگئے۔  میں  چھبیس رنزکااسٹارٹ ملا ،جس کےبعدڈک ویلا اورمینڈس نے 56رنز کی پارٹنر شپ بنائی ،لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس سے سری لنکا کی سکور بنانے کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے جنید خان نے اب تک3 ،محمد عامر  اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ حسن علی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی جانب سے ڈک ویلا ففٹی 73سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ اے ڈی میتھیو نے 39سکور کر کے پویلین لوٹ گئے۔اس وقت سری لنکا کا آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر214سکور ہیں۔

 اپنے کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے فہیم اشرف نے ٹیم میں شامل ہونے کا حق ادا کر دیا اور پاکستان کو اہم وکٹ دلا دی ہے۔
 پاکستان کو پہلی کامیابی جنید خان نے دلائی جنہوں نے چھٹے اوور کی پہلی گیند پر گوناتھیلاکا کو شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ اس کے بعد نوجوان حسن علی نے اپنی باﺅلنگ کا جادو جگایا اور کوشل مینڈس کو 27 کے انفرادی طور پر کلین بوڈ کر دیا۔


فہیم اشرف نے بھی ٹیم میں شامل ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی اور کریز پر آنے والے چندی مل کو کھاتہ کھولے بغیر کی پویلین کی راہ دکھا دی۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی دلانے والے محمد عامر ہیں جنہوں نے سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کو 39 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔
سری لنکا کی پانچویں وکٹ 162 کے مجموعی سکور پر گری اور دھنانجیا دی سلوا صرف 1 سکور بنا کر جنید خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو ئے۔ 162 کے ہی مجموعی سکور پر محمد عامر نے اوپنر ڈیکویلا کو بھی پویلین بھیج دیا جنہوں نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔


قبل ازیں پاکستان نے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر کیا۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اظہر علی نے فہیم اشرف کو ون ڈے کیپ پہنائی اور تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مصنف کے بارے میں