سری لنکن پولیس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما گرفتار

سری لنکن پولیس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما گرفتار

کولمبو(آئی این پی) سری لنکن پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسری لنکن پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مذکورہ مذہبی رہنما کا تعلق سخت گیر بودھ تنظیم بودو بالا سینا سے ہے۔ اس پر مسلمانوں کے خلاف حملے اور آتش زنی کرنے جیسے متعدد الزامات ہیں جس سے ملک میں مذہبی منافرت اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ اپریل میں مسلمانو ں کے مکانات، کاروبار اور قبرستانوں میں آتشزدگی کے 16 واقعات ہوئے تھے جن کی تحقیقات ہو رہی ہے ، سری لنکن پولیس کے ترجمان پریانا تھاجے کوڈی کے مطابق پولیس ایسے جرائم کے خلاف سخت مقف اختیار کئے ہوئے ہے، اس حوالے سے پولیس نے بدھ مذہبی رہنما کو حراست میں لیا ہوا ہے گرفتار شخص کا کولمبو کے مضافات میں ہونے والی آتشزدگی سے براہ راست تعلق ہے۔ مذکورہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں مسلمانوں کو پیٹرول بموں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور پولیس پر اس سلسلے میں فرار ہونے والے ایک سرغنہ گلاگودتی گنناساران کو نہ پکڑنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔ گننا سارن کا تعلق بود بالا سینا سے ہے جو اس وقت فرار ہیں۔

مصنف کے بارے میں