چین پاکستان کے درمیان عدم اطمینان کی خبریں بے بنیاد ہیں چینی وزارت خارجہ

چین پاکستان کے درمیان عدم اطمینان کی خبریں بے بنیاد ہیں چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چین پاکستان کے درمیان عدم اطمینان کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ترجمان کے مطابق چینی شہریوں سے متعلق اطلاعات پر حکومت پاکستان سے رابطے میں ہیں انہوںنے کہاکہ چین پاکستان روایتی دوست اور سدابہاراسٹریٹیجک شراکت   ہیں  ۔

ترجمان نے کہاچین پاکستان کے درمیان عدم اطمینان کی خبریں بے بنیاد ہیںترجمان چینی وززارت خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی صدرکئی باروزیراعظم پاکستان سے ملےچینی صدراور وزیراعظم پاکستان کی بہت اچھی بات چیت ہوئی۔

یاد رہے بھارتی میڈیا شنگھائی  تعاون تنظیم اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان اور چین صدر کی ملاقات کے حوالے یہ خبریں چلتا رہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی گمشدگی  کے بعد چین کے صدر نے نواز شریف سے ملنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.