چینی کمپنی نے قطر کو بڑا دھچکا دیدیا

دوحہ: عالمی سطح پر اول درجے میں شمار ہونیوالی چینی شپنگ کمپنی ’چائنہ اوشن شپنگ کمپنی‘ نے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان چلنے والی حالیہ کشیدگی کے پیش نظر قطر کیلئے اپنی خدمات منقطع کر دیں۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حالیہ پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اپنی خدمات حاصل کرنے والوںکے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انھوں یہ فیصلہ لیاہے۔ اپنے اس اقدام کے بعد کمپنی نے خطے میں کام کرنے والی دوسری کمپنیز جن میں تائیوان اور ہانگ کانگ کی کمپنیز شامل ہیں ،کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔
کمپنی کاکہنا ہے کہ خدمات کی معطلی پہلے بھیج دی جانے والی سمندری ترسیل پر اثر انداز نہیں ہو گی لیکن تاخیر کا امکان ہو سکتا ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک سے تعلقات منقطع ہونے کی وجہ سے قطر پہلے ہی کا فی معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔