سری لنکا کیخلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گے، محمد حفیظ

سری لنکا کیخلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کریں گے، محمد حفیظ

کارڈیف : قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کارڈف میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  ہمیں میچ جیتنا ہے کیونکہ بقیہ تمام چیزیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ ہم سب تیار ہیں اور میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ناقابل بھروسہ ٹیم کے نام سے مشہور ہے اور مجھے پاکستان سے منسوب یہ ٹیگ پسند ہے۔ بحیثیت ٹیم ہم بہت جارح مزاج ہیں۔

’میں ذاتی طور پر یہ ٹیگ پسند کرتا ہوں کیونکہ ہمیں پہلی مرتبہ یہ خطاب اس وقت دیا گیا تھا جب ہم نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اگر آپ اس وقت سے لے کر اب تک پاکستان کرکٹ کی تاریخ دیکھیں تو ہم ہمیشہ سے ہی ناقابل بھروسہ رہے ہیں۔ ہمارے پاس ہمیشہ سے ہی باصلاحیت کھلاڑی رہی ہیں لیکن پتہ نہیں ہوتا کہ میچ کا نتیجہ کیا نکلے گا، اسی وجہ سے حریف ٹیم کبھی بھی ہمیں آسان تصور نہیں کرتی۔البتہ انہوں نے کہا کہ ہم مستقل مزاجی سے کارکردگی سے کیلئے مستقل کام کر رہے ہیں، ہم ایک نئی ٹیم ہیں لیکن تمام تر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا کے تمام بلے باز آخری اوور تک 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی جانب سے حصن علی اور جنید ضان نے 3،3 کھلاڑیوں جبکہ محمد عامر اور ڈیبیو کرنے والے فہیم اشرف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔