قطر ائیر ویز شدید بحران کاشکار

ابو ظہبی :تیزی سے ترقی کی منا زل طے کرتی قطر ائیر ویز جس نے دوحہ کو عالمی توجہ کا مرکز بنایا، اب قطر معاملے کی کشیدگی کے پیش نظر تمام عرب ممالک کی طرف سے ہوائی حدود میں داخلے کی معطلی نے قطر ائیر ویز کو شدید مالی بحران سے دو چار کر رکھا ہے۔

قطر ائیر ویز شدید بحران کاشکار

ابو ظہبی :تیزی سے ترقی کی منا زل طے کرتی قطر ائیر ویز جس نے دوحہ کو عالمی توجہ کا مرکز بنایا، اب قطر معاملے کی کشیدگی کے پیش نظر تمام عرب ممالک کی طرف سے ہوائی حدود میں داخلے کی معطلی نے قطر ائیر ویز کو شدید مالی بحران سے دو چار کر رکھا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ائیر لائن خطے میں حاصل اپنی حیثیت کھو سکتی ہے۔اپنی ہم پلہ ائیر لاینز جن میں دبئی کی اماراتی اورابو ظہبی کی اتحاد ائیر لائن شامل ہیں ، سے بھی کاروباری تعلقات کی معطلی بھی قطر ائیر لائن کیلئے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ان اقدامات کی وجہ سے قطر ائیر لائینز کی درجنوں پروازیں معطلی کا شکار ہیں اور اسکے علاوہ عرب مما لک کی ہوائی حدود میں داخلے پر پابندی کے پیش نظرائیر لائن کی پروازوں کو لمبے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
قطر کے ایک ایویشن تجزیہ نگار کے مطابق عرب ممالک کی طرف سے ہوائی حدود کی بندش ایک تو پروازوں کے اوقات میں خاصی پیچیدگیاں پیدا کررہاہے تو دوسری طرف ائیر لائن کو کافی مالی نقصان کا بھی سامناہے۔قطر جو کہ بحرین کی سمندری حدعود سے گھرا ہوا ہے اسکی زیادہ تر پر وازیں جنوبی امریکہ ، مشرقی وسطی اور افریقہ جانے کیلئے بحرین اور سعودی ہوائی حدود سے گزرتی ہیں اور دوسری طرف دونوںممالک فضائی تعلقات بھی منقطع کر چکے ہیں تواپروازیں متبادل طور پر ایرانی فضائی راستے استعمال کر رہی ہیں۔ اگر ایسا ہی رہا تو قطر ائیرلائن کا ایندھن کا استعمال بڑھ جائے گااو ر پروازوں کو طویل راستے اختیا ر کرنا پڑیں گے جبکہ طویل راستوںکی وجہ سے مسافروں کی تعداد کم پڑ جائےگی۔