چین ،600بسیں سعودی عرب کے لیے روانہ کر دی گئیں

چین ،600بسیں سعودی عرب کے لیے روانہ کر دی گئیں

بیجنگ:چین کی جانب سے600بسیں سعودی عرب کو برآمد کر دی گئیں، چینی سرکاری نشریاتی ادارہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چین نے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی لیان ین گینگ بندرگاہ سے کارگو جہاز کے ذریعے 600بسیں سعودی عرب کو روانہ کر دی گئیں۔

یہ چین اور سعودی عرب کے مابین ماضی قریب میں ہونے والے وسیع تر باہمی مفادات کے حامل معاہدات کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے چین اور سعودی تجارتی مفادات تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چین سعودی عرب سے خام تیل منگوانے والا دنیا کا  بڑا ملک ہے،چین اپنی درآمدات کا 51 فیصد تیل مشرق وسطی سے درآمد کرتا ہے جس می بڑا حصہ سعودی عرب سے آنے والے تیل کا ہے۔ گوادر بندرگاہ کے آپریشنل ہونے کے بعد ان تعلقات میں مزید تیزی آئے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.