قطر معاملہ حل کرنے وزیراعظم نواز شریف جدہ پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان نواز شریف عرب مما لک کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے جدہ پہنچ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جاوید قمر باجوہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیرخارجہ سرتاج عزیز بھی دیگر اعلی حکام کیساتھ وفدمیں شامل ہیں

قطر معاملہ حل کرنے وزیراعظم نواز شریف جدہ پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان نواز شریف عرب مما لک کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے جدہ پہنچ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جاوید قمر باجوہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیرخارجہ سرتاج عزیز بھی دیگر اعلی حکام کیساتھ وفدمیں شامل ہیں۔ گورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ایک بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یہ دورہ عرب ممالک کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے اس دورہ میں نوازشریف سعودی قیادت سے قطرسے متعلق تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کر یں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کوشش کرے گا کہ عرب ممالک کے درمیان بڑھتا معاملہ خوش اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچے۔ سعودی عرب دورے کی بعد وزیراعظم کا کویت اورقطر کا دورہ متوقع ہے۔
پاکستان کے قطراور سعودی عرب دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیںاورا قتصادی تعاون میں بھی دونوں کیساتھ برابر کا شریک ہے تو اس وقت پاکستان ثالثی کاکردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک میں حالات کو بہتری کی طرف دیکھنا چاہتا ہے۔