ڈھلتی عمر کترینہ کیف کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

ممبئی: مایہ ناز اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو اپنی ڈھلتی عمر کے باوجود خوبصورتی کوبرقرار رکھتی ہیں، لیکن اب انہیں اپنی عمر کا لحاظ کرنے کی نصیحتیں بھی ملنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں شریک تھیں جہاں بھارتی ماڈل و اداکارہ دیاندارا سواریس بھی شریک تھیں جنہوں نے کانفرنس میں لی گئی اداکارہ کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے خوب نصیحتیں کرڈالیں۔ انہیں لگا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پلاسٹک سرجری یا فلرز کروائے ہیں جس سے ان کا چہرہ پہلے سے زیادہ بھرا بھرا لگ رہا تھا۔
ماڈل و اداکارہ نے کترینہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انسان کو اپنی زندگی کے تجربوں اور عمر پر فخر ہونا چاہیئے۔ ہمیں قدرتی طور پر بڑا ہوجانا چاہیئے، ہرشخص اپنے قدرتی نقوش کو بگاڑ رہا ہے جو بہت عجیب ہے۔ ماڈل دیاندارا سواریس نے مزید لکھا کہ یہ پوسٹ محض کترینہ ہی کے لیے نہیں ہے اوریہ سب تو میں کترینہ کے منہ پر بھی کہہ سکتی ہوں لیکن کترینہ کو دیکھ کر میں اس طرز پرسوچنے پر مجبور ہوگئی ہوں۔