سرفراز دھوکہ نہیں دے گا ،کپتان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا

سرفراز دھوکہ نہیں دے گا ،کپتان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا

کارڈیف : قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کو دھوکہ نہیں دیا ۔ وہ پاکستانی عوام کی امیدوں پر اترے اور انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی اور پاکستان نے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ قومی ٹیم ایک مرتبہ مشکلات کا شکار تھی جب پاکستان کے 167 پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے لیکن کپتان نے آ کر ٹیم کو سنبھالا اور ان ساتھ دیا محمد عامر نے جنہوں نے 43 بالز پر 28 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔  سری لنکا کے 236 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے  کپتان  سرفراز احمد  اور محمد عامر نے  ذمہ دارانہ بلے بازی کر  کے  قومی  ٹیم  کو فتح دلوادی۔پاکستان نے 3 وکٹوں سے سری لنکا کو شکست سے  دوچار  کیا ۔

 قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں  نے اچھے کھیل کا آغاز کیا اور ٹیم کو 74 رنز کی شراکت داری فراہم کی۔فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے 50 رنز مکمل کیے تاہم وہ اس سے آگے نہ بڑھ سکے اور پرادیپ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 92 رنز کے مجموعے پر گری جب بابر اعظم مڈ وکٹ پر کھڑے فیلڈر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ محمد حفیظ ایک بار پھر کوئی خاص کاردگی نہ دکھا سکے اور 5 بالوں میں صرف 1 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔

شعیب ملک بھی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد وکٹ پر کپتان کا ساتھ دینے عماد وسیم آئے اور صرف 3 بالز کھیل کر 4 رنز بنائے اور ویسی کا ٹکٹ کروا لیا ۔اس کے بعد وکٹ پر آل راؤنڈر فہیم اشرف آئے اور اچھا کھیل پیش کیا ۔لیکن بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ پر کپتان کا ساتھ دینے محمد عامر آئے ہیں اور اطمینان کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔محمد عامر نے 28 اور کپتان سرفراز احمد 61 رنز کی کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔پاکستان کپتان سرفراز احمد نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ 

سری لنکا کی جانب سے پرادیب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کامیاب باؤلر رہے ۔لیستھ ملنگا ، لکمل اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں