شاہ رخ خان کا بیٹا حادثے میں ناک تڑوا بیٹھا

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سکول میں فٹبال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے اور چہرے پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان اسکول میں فٹبال کھیلتے ہوئے اپنی ناک تڑوا بیٹھے اور ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، یہ سنتے ہی شاہ رخ بے قرار ہوگئے اور تمام کام چھوڑ کر فوراً پہلی فلائٹ پکڑ کر کیلی فورنیا روانہ ہو گئے، ان کی بے چینی سے صاف ظاہر تھا کہ ان کی زندگی میں ان کے بچوں سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔حادثے کے بعد آریان کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ناک کی سرجری کروانا پڑے گی تاکہ چہرہ خراب نہ ہو۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اپنے بیٹے کے مشکل وقت میں سرجری کے دوران اس کے ساتھ ہی رہیں گے اور اس کیلئے انہوں نے اپنے طے شدہ تمام معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا ہے، جن میں آئیفا ایوارڈز بھی شامل ہیں جہاں انہیں پرفارم بھی کرنا تھا۔