محمد عامر نے سنیل گواسکر کو اپنا دیوانہ بنا لیا

محمد عامر نے سنیل گواسکر کو اپنا دیوانہ بنا لیا

کارڈیف : محمد عامر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے روی شاستری اور سنیل گواسکر نے انہیں بہترین بلے باز قرار دے دیا ۔سنیل گواسکر  کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح بلے بازی کی اس سے یہ نہیں لگتا کہ وہ نمبر 9 کا کھلاڑی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ قومی ٹیم کی اس جیت میں جہاں سرفراز احمد نے عمرہ بیٹنگ کی وہیں پر محمد عامر نے بھی کپتان کا ساتھ ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اور اپنی اسی محتاط اور ذمہ دار بیٹنگ کی وجہ سے  سنیل گواسکر اور روی شاستری کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے ۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح بلے بازی کی اس سے یہ نہیں لگتا کہ وہ نمبر 9 کا کھلاڑی ہے ۔اس نے ذمہ دار اننگز کھیلی جس کا اسے کریڈٹ ملنا چاہیے۔

جہاں محمد عامر اور سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کی وہیں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے بھی عمدہ بیٹنگ اور 35 بالز پر 50 رنز بنائے۔ جس میں لیستھ ملنگا کو ایک اوور میں 3 چوکے بھی شامل ہیں ۔ 

قومی ٹیم نے سری لنکا کو  شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ سری لنکا کے 236 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر نے ذمہ دارانہ بلے بازی کر کے قومی ٹیم کو فتح دلوادی۔پاکستان نے 3 وکٹوں سے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا ۔

پاکستان کا سیمی فائنل اب 14 جون کو میزبان انگلینڈ کیخلاف ہے جس کو ہرا کر پاکستان کو فائنل میں کوالیفائی کرنا ہو گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں