پارٹی سے نکال جانے کے باوجود نہا ل ہاشمی سینیٹر برقرار

پارٹی سے نکال جانے کے باوجود نہا ل ہاشمی سینیٹر برقرار

نہا ل ہاشمی کو ن لیگ سے نکال دیا گیا، سینیٹر رہیں گے

اسلام آباد:ایک طرف وزیراعظم نوازشریف کو پانا مہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی طرف سے بلاوا آیا تو دوسری طرف ن لیگ نے جے آئی ٹی پر الزامات کی بارش کرنے والے نہال ہاشمی کو پارٹی سے باہر نکال پھینکا ہے۔
تاہم پارٹی کے نکالنے کے با وجود وہ آئینی شقوں کی مطابق اب بھی سینیٹر کے فرائض سر انجام دے سکتے ہیں ۔
ن لیگ کی تحقیقی کمیٹی کے مطابق نہال ہاشمی پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرتے قصور وار پائے گئے تودوسری طرف پارٹی کے صدر نواز شریف نے بھی انھیں پارٹی کی ممبرشپ سے فارغ کر دیا۔ن لیگ کی تشکیل کردہ ڈسپلن کمیٹی میں سینیٹر راجہ ظفرالحق ، بیرسٹر ظفراللہ خان،سینیٹر نزہت صادق، خواجہ ظہیر احمد اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل تھے اور یہ تحقیقی کمیٹی نواز شریف کے نہال ہاشمی کے رضا ربانی کی سامنے استعفی سے انکار کے پیش نظر بنائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 31مئی کو ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی ممبرز کو اور دھمکیاں دیں اور برا بھلا کہا جس پر نواز شریف نے انھیں پارٹی ممبر شپ سے نکال دیا اور کہا کہ وہ سینیٹر شپ سے بھی استعفی دیں۔
سپریم کورٹ بھی نہال ہاشمی کی اس توہین آمیز تقریر کا نو ٹس لے چکی ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کو اس لیے پارٹی سے نکالا کہ سپریم کورٹ نہال ہاشمی سے متعلق کیس کی اگلی پیشی میں انکے کیخلاف لیے گیے ایکشن کے بارے پوچھ سکتی ہے۔