پہلا ٹی 20 آج :پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں 11 سال بعد مدمقابل ہونگی

پہلا ٹی 20 آج :پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں 11 سال بعد مدمقابل ہونگی
کیپشن: Image by cricketmore.com

ایڈن برگ: پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں 11 سال بعد آج مدمقابل ہونگی اور دونوں کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ ایڈنبرگ میں کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم گزشتہ روز ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکا ہے اور سکاٹش ٹیم آج ٹی ٹونٹی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔میچ آج رات ایڈن برگ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا
ممکنہ طور پر سرفراز الیون میں فخر زمان، حسین طلعت، آصف علی، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عثمان خان، محمد عامر یا شاہین آفریدی میں سے کوئی ایک ٹیم کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فٹ بال ورلڈ کپ میں یہ چیز کسی بھی صورت استعما ل نہیں ہوسکتی ، بڑ احکم جاری

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے میچ سے قبل پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ کو کمزور حریف تصور نہیں کریں گے، گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف سکاٹش ٹیم نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی آسان فارمیٹ نہیں، ہم دیکھ چکے ہیں کہ افغانستان نے بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی.

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نمبر ون پوزیشن پر ہیں یا نمبر 8 پر، آپ کو محدود اوور کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوتی ہے۔خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں