عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری
کیپشن: رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ میں قیام کیا۔۔ فوٹو/ تحریک انصاف ٹوئٹر اکاؤنٹ

ریاض: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ کل شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

77a184811d64b4f49b82ca46d18f97b8

عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں