اصغر خان کیس:مشرف کی رکاوٹیں ختم کردیں،آئیں اور دکھائیں کتنے بہادر ہیں:چیف جسٹس

اصغر خان کیس:مشرف کی رکاوٹیں ختم کردیں،آئیں اور دکھائیں کتنے بہادر ہیں:چیف جسٹس
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا اورچیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی میں رکاوٹ ختم کر دی، اب انکی بہادری پر ہے کہ آتے ہیں یا نہیں ؟ پرویز مشرف آئیں اور دکھائیں کہ کتنے بہادر ہیں، مشرف پاکستان آئیں گے تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عہدے پر کام کرتے رہیں گے، ایک منٹ ضائع کیے بغیر تفتیش مکمل کریں،اصغر خان عملدرآمد کیس میں مزید تاخیر برادشت نہیں کریں گے۔عدالت نے وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پرھیں:اس بار وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی، شرجیل میمن

عدالت میں جاوید ہاشمی ،میر حاصل بزنجو،عابدہ حسین،غلام مصطفی کھر اور ڈی جی یف آئی اے بشیر میمن سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے۔اصغر خان عمل درآمد کیس میں مزید تاخیر برادشت نہیں کریں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایم کیو ایم کے آفاق احمد نے پیسے لینا تسلیم کیا ہے،اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے پیسے لئے تو انہوں نے خداکو بھی جواب دینا ہے ،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ وزارت دفاع کو کہہ دیں کہ ہمارے سوالوں کاجواب دے دیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزارت دفاع اور تمام محکمے ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کریںاور تفتیش مکمل ہونے تک بشیر میمن ہی ڈی جی ایف آئی اے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی

چیف جسٹس نے کہا کہ افسوس کہ ہم دھرتی ماں کا تحفظ نہیں کر سکے،وقت آگیا ہے اگلی نسل کو کرپشن فری پاکستان دیناہے ،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے راہ کی تمام رکاوٹیں دور کر دیں،مشرف آئیں اور اپنی طاقت دکھائیں،دیکھتے ہیں انکی بہادری کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسدردرانی کہتے ہیں سیاستدانوں کو پیسے دیئے ہیں،سیاستدان یہ نہیں کہیں گے کہ انہوں نے پیسے لئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں