ٹرمپ کی اُن سے ملاقات :شما لی کوریا ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے لیے راضی ہو گیا

ٹرمپ کی اُن سے ملاقات :شما لی کوریا ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے لیے راضی ہو گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

سنگا پور:امریکہ اور شمالی کوریا میں جو ہرے معاہدہ طے پا گیا ہے اورشما لی کوریا ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے لیے راضی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی تاریخی ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے۔دو نوں ملکوں نے کئی دہا ئیوں پر مشتمل دشمنی کو خیر باد کہہ کر کے نئی شروعا ت کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:اس بار وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی، شرجیل میمن

تاہم معا ہدے کی تفصیلات کو ابھی تک خفیہ رکھا گیاہے،معاہدہ شمالی مشرقی ایشیا میں امن کی راہ کو ہموار کرے گا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ے بتا یا ہے وہ جلد ہی کم جو نگ ان کو وائٹ ہا ؤس میں مدعو کریں گے جبکہ ِدونو ں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کو بحا ل کر نے کا اعلان بھی کیا ۔، ٹرمپ کی کم جونگ ان سے ون آن ون ملاقات 48 منٹ جاری رہی، دونوں سربراہوں نے ملاقات سے قبل خوشگوارموڈ میں مصافحہ کیا اورتصویریں بنوائیں جب کہ ملاقات کے لیے سخت ترین سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے جوبہت اچھی رہی، میں اور کم جونگ ان بہت بڑا مسئلہ حل کرلیں گے اور بات چیت کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔کم جونگ ان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے اب اچھے تعلقات قائم ہوں گے، شمالی کوریا کے ساتھ بہترین تعلقات کے لیے پرامید ہوں، توقع ہے کم جونگ ان سے تعلقات بہترین رہیں گے جب کہ مل کر کام کرکے ہی اہداف حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید

دوسری جانب کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے تمام خدشات اور قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا، تلخ ماضی کو بھول کرامن کی نئی صبح کی امید کرتے ہیں، کچھ زنجیروں نے جکڑ رکھا تھا، آنکھیں اورکان بند تھے اور ماضی کے تعصب اور مسائل آگے بڑھنے میں رکاوٹ بنے رہے۔

 سربراہ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہوں کا ملاقات تک پہنچنا آسان نہیں تھا، شمالی کوریا اور امریکا نے ملاقات کے لیے تمام رکاوٹیں عبورکیں، یقین ہے ملاقات امن کے لیے بہت مفید رہے گی، چینلجزہوں گے مگر صدر ٹرمپ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں