فارن اکاونٹس، اثاثہ جات اور ایمنسٹی اسکیم سے متعلق فیصلہ محفوظ

فارن اکاونٹس، اثاثہ جات اور ایمنسٹی اسکیم سے متعلق فیصلہ محفوظ
کیپشن: ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، جسٹس عمر عطاء بندیال۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے فارن اکاونٹس، بیرون ملک اثاثہ جات اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی اور ایمنسٹی اسکیم حکومت کی وجہ سے فیل ہوئی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرون ملک اکاؤنٹس، اثاثوں اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے فارن اکاؤنٹس، بیرون ملک اثاثہ جات اور ایمنسٹی سکیم سے متعلق تحریری فیصلہ جسٹس عمر عطاء بندیال لکھائیں گے۔ قرضے لے کر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا ہم آنے والی نسل کو کو کیا دے کر جا رہے ہیں۔ امپورٹ کو چھوڑیں، سمگلنگ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے تھنک ٹینک بنائے جائیں، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری خزانہ سے استفسار کیا کیا پانی، تعلیم، صحت، ایجوکیشن کے لیے مختص رقم کافی ہے جس پر سیکرٹری خزانہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ رقم کافی نہیں ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہا ناقص پانی 60 فیصد بیماریوں کی جڑ ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ نے ڈیمز بنانے کی بات کی۔ قوم پیسے دینے کو تیار ہے اور قرضوں پر قرضہ لے کر سود دیا جا رہا ہے۔ پیسے واپس کس نے کرنے ہی جبکہ ملکی وسائل اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دہشت گردی لانیوالے کو ویلکم اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے'

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا سٹیٹ بنک، فارن کرنسی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ کیا سٹیٹ بینک کی پالیسی ہمارے کلچر سے مطابقت رکھتی ہے، آپ ایسا قانون مت بنائیں جس سے آپ کو شرمندگی ہو۔ آپ کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا پھر آپ کہتے ہیں کہ ادارہ کام نہیں کر رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں