سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے، آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

منگل کو شاہد اورکزئی نامی شخص نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں۔ شاہد اورکزئی نے در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ اور بلوچستان میں سرپرائز دینگے: مصطفیٰ کمال
  

واضح رہے چوہدری نثار نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں