راولپنڈی: ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے کر فرار

راولپنڈی: ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے کر فرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پرڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج
   

ڈاکوں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انتخابات میں کراچی سے کلین سوئپ اور بلوچستان میں سرپرائز دینگے: مصطفیٰ کمال
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں