ادارے سیاستدانوں کی کھلم کھلا کردار کشی کر رہے ہیں ، ریاست کو نقصان ہو سکتا ہے: فضل الرحمان

ادارے سیاستدانوں کی کھلم کھلا کردار کشی کر رہے ہیں ، ریاست کو نقصان ہو سکتا ہے: فضل الرحمان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے سیاستدانوں کی کھلم کھلا کردار کشی کرتے ہیں جس سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے سیاستدانوں کی کھلم کھلا کردار کشی کرتے ہیں، سیاستدانوں کو دہشتگرد کہا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو کرپٹ یا دہشت گرد کہا جا رہا ہے ، ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہو،فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج ایک ادارہ ہے اس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہئے ۔