آصفہ بھٹو کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

آصفہ بھٹو کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سندھ سے 2 نشستوں پر کامیان ہوئے تو انہیں ایک نشست سے دستبردار ہونا ہوگا اور آصفہ بھٹو پارٹی چیئرمین بلاول کی خالی کردہ نشست پر ہی ضمنی انتخابات لڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا، چوہدری نثار 



ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دونوں نشستوں سے جیتنے پر لاڑکانہ کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں اس لیے وہ لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔آصفہ بھٹو کو لیاری کا حلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں