کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان

کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

جدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پارٹی ٹکٹیں ٹھیک دی گئی ہیں، 10 فیصد ٹکٹوں پر پرانے ورکرز کے تحفظات دور کریں گے۔ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پر نظرثانی کی جائے گی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، اقتدار اسی وقت ملے گا جب بہتر امیدوار میدان میں ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید پر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی
  

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں افتخار چودھری نے آر اوز کی مدد سے نواز شریف کو جتوایا، افتخار چودھری کو نواز شریف نے صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، ملک کا سربراہ چوری پر لگ جائے تو ملکی خزانے خالی ہو جاتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اور تجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں