ٹرمپ کِم ملاقات ہاتھ ملانے سے زیادہ کچھ نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ٹرمپ کِم ملاقات ہاتھ ملانے سے زیادہ کچھ نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پاکستان کے سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کی ملاقات ہاتھ ملانے سے زیادہ کچھ نہیں اور صدر ٹرمپ کو لگتا ہے کہ اوباما کی طرح نوبیل امن انعام مل جائے۔

ڈاکٹر قدیر خان نے کہا  کہ دونوں چور ایک دوسرے کو ہاتھ لگا رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو چین اور روس سے کہا ہو گا کہ مل لو دکھاوے کے لیے کوئی حرج نہیں ہے اور دوسری طرف ٹرمپ کو ہو گا کہ اوباما کی طرح کی نوبیل امن انعام مل جائے۔

انھوں نے کہا کہ نہ تو شمالی کوریا اپنی صلاحیت سے ہاتھ دھونے کو تیار ہو گا اور نہ ہی امریکہ کوئی ایسی چیز دے گا جس کی امید شمالی کوریا کو ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے کسی وعدے پر اعتبار نہیں کرے گا۔

شمالی کوریا کسی بھی امریکی وعدے پر اعتبار نہیں کرے گا۔ دونوں ہاتھ بھی ملائیں گے، مسکرائیں گے بھی اور ہو سکتا ہے کہ بغل گیر بھی ہو جائیں لیکن اعتبار نہیں کرے گا۔ بس دکھاوا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کم ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کے کوریائی جزیرہ نما میں اگر حالات بہتر ہونے پر پیش رفت ہو گی تو وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ملاقاتوں کے نتیجے میں ہو

گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوریائی جزیرہ نما جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو جاتا ہے تو کیا اس کے بعد جنوبی ایشیا میں بھی ایسا ہو سکتا ہے تو ڈاکٹر قدیر نہ کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی ملک اپنے جوہری ہتھیار نہیں دے گا۔

قزاقستان نے یہ کیا کہ اپنے جوہری ہتھیار امریکہ کو دے دیے اور امداد لے لی۔ لیکن اسی ملک کے وزیر خارجہ بعد میں کہتے رہے کہ صدر نے بڑی بیوقوفی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کبھی بھی جوہری ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہو گا اور بعد میں امریکی رحم و کرم پر رہے۔

امریکہ تو چاہتا ہی یہ ہے کہ عراق، شام اور افغانستان کی طرح شمالی کوریا بھی اس کے رحم و کرم پر ہو۔ پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم شکر ہے کافی آگے نکل چکے تھے۔